ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کرناٹک میں نیٹ کے بدلے سی ای ٹی امتحان بنیاد پر پروفیشنل کورسوں میں داخلے دیئے جائیں : یو ٹی قادر 

ریاست کرناٹک میں نیٹ کے بدلے سی ای ٹی امتحان بنیاد پر پروفیشنل کورسوں میں داخلے دیئے جائیں : یو ٹی قادر 

Wed, 09 Mar 2022 12:48:47    S.O. News Service

بنگلورو، 9؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق ریاستی وزیر و کانگریس رکن اسمبلی یوٹی قادر نے ریاستی حکومت کو یہ مشور ہ دیا ہے کہ پروفیشنل کورسوں میں داخلے نیٹ کے بدلے سی ای ٹی امتحان کی بنیاد پر کئے جائیں۔

ریاستی اسمبلی کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر یوٹی قادر نے کہا کہ یو کرین اور روس کے درمیان جنگ کا اثر وہاں تعلیم حاصل کرنے گئے ریاست و ملک کے دیگر طلبا پر پڑرہا ہے۔ مرکزی حکومت کو چا ہئے  کہ ان طلبا کا مستقبل برباد نہ ہونے دے ۔ ساتھ ہی پروفیشنل کورسوں میں داخلہ کے سی ای ٹی امتحان میں حاصل کئے جانے والی رینکنگ کی بنیاد پر ہی انہیں داخلہ دینا جائے۔ انہوں نے کہا کہ  راجیو گاندھی یونیورسٹی کے ذمہ داروں سے اس مسئلہ  پر مشورہ کر کے کوئی حل ڈھونڈ نکالنا نہایت ضروری ہے۔ 


Share: